نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ لگتاہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
نوازشریف اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو جمہوریت یاد آتی ہے ،ْ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو میثاق جمہوریت اور عمرانی معاہدہ بھول جاتے ہیں ،ْ اس وقت جمہوریت کو نہیں نوازشریف کی ذات کو خطرہ ہے ،ْ پارلیمنٹ میں عدلیہ اور فوج کا کوئی کر دار نہیں ہوناچاہیے ،ْ ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں ،ْ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرینگے ،ْ آئندہ حکومت آصف علی زر داری کی ہوگی ،ْ چیئر مین پیپلز پارٹی کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 11 اگست 2017 20:24
(جاری ہے)
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نا تو نواز شریف کا کوئی نظریہ ہے اور نا ہی ان کی ذات کا جمہوریت سے کوئی تعلق ہے ،ْ وہ جب بھی حکومت سے باہر ہوتے ہیں تو انہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے ،ْحکومت میں رہتے ہوئے انہیں میثاق جمہوریت اور معاہدہ عمرانی یاد نہیں رہتی وہ صرف خود کو بچانا چاہتے ہیں ،ْ ہم کوئی آئینی تصادم نہیں چاہتے لیکن پارلیمنٹ میں عدلیہ اور فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے لیکن ہم (ن) لیگ جیسی سیاست نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وضاحت کی کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاناما پیپرز نوازشریف کے خلاف سازش ہے اور نہ ہی اس میں ملٹری اور عدلیہ کا کوئی کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف نے غلط راہ اختیار کی اور اپنے حق میں خود ہی ریلی نکال لی جس کا ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا وہ اس ریلی میں حکومتی وسائل استعمال کررہے ہیں، لگتا ہے نوازشریف حکومت میں رہ کر بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کریں گے، ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، گزشتہ انتخابات میں صورتحال مختلف تھی ہمیں الیکشن مہم کی بھی اجازت نہیں دی گئی لیکن اب میں اور میرے والد میدان میں ہیں اور آئندہ حکومت آصف علی زرداری کی ہوگی۔سندھ میں سماجی و سیاسی کارکنان کی حالیہ گمشدگی پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا لوگوں کو غائب نہیں ہونا چاہئے ،ْ انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ لوگ لاپتہ کیوں ہو رہے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری نے لوگوں کو غائب کیے جانے کے معاملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیشن میں شامل اپنے اراکین کو اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔پی پی چیئرمین کے مطابق لوگوں کو غائب کرنے کا معاملہ نہیں ہونا چاہیے، اور سندھ حکومت کو دیکھا چاہیے کہ یہ معاملہ کیسے اور کیوں ہورہا ہی ۔سندھ میں نیب قوانین کے خاتمے سے متعلق بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ میں احتساب کا قانون بنے گا تونیب سے زیادہ کامیاب ہوگا جب خیبرپختونخوا نے احتساب کا بل پاس کیا ہے تو کیا سندھ کا حق نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی اور جماعت کی شرطوں پر نہیں چلتے ،ْ ہم بالکل چاہتے ہیں کہ اداروں کی ایک دوسرے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ این اے 120 میں فیصل میر ہمارے امیدوار ہوں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ ایسے لگتاہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 اگست 2017 کی مزید خبریں
-
بابری مسجد کیس کی فائنل سماعت کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر
-
کمبوڈین وزیراعظم کا لائوس کو سرحد سے 6 روز کے اندر اندر فوجی ہٹانے کا الٹی میٹم
-
ایرانی میں 6 نوجوان زومبیا ورزش کوفروغ دینے کے الزام میں گرفتار
-
یورپیئن کمشنر کی آلودہ انڈوں پرتو تو میں میں سے باز رہنے کی ہدایت
-
سینئر ایرانی عہدیدار کا سعودی وزیرحج سے حج کے انتظامات پراظہار تشکر
-
ملائشیا میں درندہ صفت باپ پر سگی بیٹی کی عصمت ریزی کے الزامات میں فرد جرم عائد
-
افغانستان ، طالبان کے اجتماع میں خودکش جیکٹس پھٹنے سے متعدد سینئر کمانڈروں سمیت 30طالبان جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی
-
روسی صدر آپ کا شکریہ ،
-
شمالی کوریا کا میرائل پندرہ منٹ میں گوام پہنچ سکتا ہے امریکہ
-
غربت میں رہنے والے بچوں میں دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں، ماہرین
-
سعودی عرب، کانسرٹ میں رقص کے مخصوص انداز پر گلوکار گرفتار
-
فلسطینی ماہر آثار قدیمہ نے غزہ میں کھدائی کے دوران 5 ہزار سالہ پرانی دیگ دریافت کرلی
-
سانئسدانوں کا موجودہ وائی فائی سے سو گنا تیز الٹرا وائی فائی کا کامیاب تجربہ
-
تھائی لینڈ میں 91 سالہ خاتون نے بیچلرز ڈگری حاصل کر لی
-
نواز شریف کو30 سالوں میں نیا پاکستان بنانے کا خیال کیوں نہ آیا، پرویز خٹک
-
ایبٹ آباد میں زیر تعمیر ہزارہ موٹروے پر کرین کی زد میں آکر 2 غیر ملکی انجینئرز ہلاک
-
ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
-
پانچ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
-
سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ درجنوں طالبات کی حالت غیر ہونے کے متعلق رپورٹ آ گئی
-
گوجرانوالہ کے عوام کا نواز زشریف کو '' آئی لو یو '' سابق وزیراعظم کا '' آئی لو یو ٹو '' سے جواب
-
آمروں کے دور میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں ادب کے کلچر کا خاتمہ کیا گیا،
-
اٹک ، ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر نے کے الزام پر پو لیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
-
جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ںمیں تبدیلی کا فیصلہ
-
باجوڑایجنسی، تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے ادا کردی گئی
-
جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں چین سے نہیں بیٹھوں گا ،نوازشریف ،پاکستان جیسے ہی ترقی کر نے لگا تو سازشیں شروع ہوگئیں ،سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو اگلے سال پھر نوازشریف ... مزید
-
نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ لگتاہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،آرمی چیف
-
ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ،
-
نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان
-
جمہوری ، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے،
-
اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران خان
-
اب نواز شریف بھی نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرتے ہیں، 30 سالوں میں اُنہیں نیا پاکستان بنانے کا خیال نہیں آیا ،پرویزخٹک
-
تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا
-
تحریک انصاف کا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
-
شہدائے ماڈل ٹائون کی یتیم بچیاں، لواحقین 16اگست کو انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گی:ڈاکٹر طاہرالقادری
-
نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کام کریں، سابق وزیراعظم اسٹیٹس کو کیلئے خطرہ ،
-
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
لالہ موسی میں گاڑی کے کچلے جانے سے بچے کی ہلاکت کا معاملہ، تہمینہ درانی کاردعمل سامنے آگیا
-
وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر دیا، کمیٹی کی از سے نو تشکیل
-
نواز شریف لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے،پرویز الہی
-
مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کو پارٹی میں شامل کروا لیا
-
لالہ موسی میں اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت، نوازشریف کا مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے جانے کا اعلان
-
نیشنل ایکشن پلان کے اہم نکات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، آصف زرداری
-
آرٹیکل62 اور 63 کو ختم کرنی کی کوشش ملک کو سیکولرازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش تصور کی جائے گی ،ْمولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.