اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران خان

جمعہ 11 اگست 2017 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، اسلامی تعلیمات اور سیرت رسولؐ اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقلیئتوں کے قومی دن کے موقع پر اقلیتی برادری کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی تحریک میں اقلیتی برادری کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں، آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں، اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے، پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک انکی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :