تھائی لینڈ میں 91 سالہ خاتون نے بیچلرز ڈگری حاصل کر لی

ہمیشہ سے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن نوجوانی میں موقع ہی نہیں ملا،کملان جناکل کی گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 13:20

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)تھائی لینڈ میں ایک 91 سالہ خاتون نے بیچلرز ڈگری حاصل کرلی ،برطانوی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کملان جناکل کا کہنا تھا وہ ہمیشہ سے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن نوجوانی میں انھیں کبھی موقع ہی نہیں ملا۔لیکن لگ بھگ اپنی تمام زندگی گزارنے اور اپنے بچوں کو یونیورسٹی جاتے ہوئے دیکھنے کے بعد انھوں خود بھی یونیورسٹی جانے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز بالاآخر انھوں نے آخر کار یہ ڈگری حاصل کر لی۔کملان کا تعلق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے لامپانگ سے ہے۔ وہ ایک ذہین طالبہ تھیں اور انھوں نے اپنے علاقے کے بہترین سکولوں میں تعلیم حاصل کی۔لیکن ان کے خاندان کے بنکاک منتقل ہونے کے بعد ان کی شادی کر دی گئی اور انھیں تعلیم کو خیرباد کہنا پڑا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ میں ہمیشہ چاہتی تھی کہ میرے بچے تعلیم حاصل کریں اس لیے میں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ان کے پانچ میں نے چار بچوں نے ماسٹرز ڈگری لی جبکہ ایک پی ایچ ڈی کے لیے امریکہ گئے۔یہ ان کے بچوں کے تعلیمی تجربے ہی کا اثر تھا کہ انھوں نے بھی اپنی تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔انھوں نے تعلیم کا سلسلہ 72 سال کی عمر شروع کیا لیکن ایک بیٹی کے مرنے کی وجہ سے چند سال تک یہ ملتوی کر دیا گیا۔85 برس کی عمر تعلیمی سلسلہ بحال ہوا۔ کملان کا کہنا تھا کہ دکھ اور احساسِ زیاں سے نکلنے کے بعد میں نے خود کو دوبارہ تعلیم کی طرف راغب کیا۔

مجھے امید ہے کہ میری بیٹی کی روح یہ دیکھ کر خوش ہو گی۔پڑھنے کے لیے کبھی دیر نہیں ہوتی۔ میرا ذہن سیکھنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ یہ دنیا نہیں رکتی۔ یہاں ہمیشہ کچھ نئے مسائل حل ہونے کے لیے موجود رہتے ہیں۔ اگر سائنس نہیں ہوتی تو دنیا میں ترقی کا عمل رک جاتا۔اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ استقامت اور جذبہ انھیں اتنی دور تک لایا ہے۔’مجھے جو سبق یاد کرنا ہوتا میں اس کے اہم نکات کو الگ کرتی اور یاد کرتی۔ اس سے مجھی کافی مدد ملی۔جب میں کامیاب ہوتی تو میں خوش ہوتی اور اگر ناکام ہوتی تو اداس ہو جاتی۔ لیکن میں نے اس وقت تک امتحان دیا جب تک میں پاس نہیں ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :