اٹک ، ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر نے کے الزام پر پو لیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

جمعہ 11 اگست 2017 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)غیرت کے نام پر نو جوان کو ہمشیرہ سے مبینہ تعلقات کے سبب سا تھی سے مل کر بے ہوش کر نے کے بعد زبردستی کر کے ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر نے کے الزام پر پو لیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاملزم محمد زبیر ولد محمد افضل کو گرفتار اور شیر اعظم کی گرفتار ی کے لئے چھا پے مارے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق محمد عاطف ولد میاں خان ساکن چو ر ہ شریف نے تھانہ جنڈ میں ایف آئی آ ر درج کرائی ہے کہ اس نے اپنے گھروالوں کے ذریعے شیر اعظم ولد عطر خان ساکن بسال کی ہمشیرہ کے لئے شادی کا رشتہ بھیجوا یا جس پر شیراعظم کی ہمشیرہ نے رشتے پر حا می بھری تا ہم شیر اعظم کو شک ہوا کہ شا ید میرے اس کی ہمشیرہ کے ساتھ نا جا ئز تعلقات ہیں ابھی رشتے کی بات چل رہی تھی شیراعظم نے مجھے کا ل کی اور چورہ شریف سٹا پ پر آنے کا کہا میں گیا تو سفید رنگ کی کار میں شیر اعظم اور محمد زبیر ولد محمدافضل خان سکنا ئے بسال ایک نا معلوم ڈرائیور کے ساتھ مو جو د تھے مجھے گاڑی میں زبر دستی بٹھا لیا ایک رومال میرے منہ پر رکھا میں بے ہوش ہو گیا یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر کا ہے جب مجھے ہو ش آیا تو یہ ایک نامعلوم جگہ اور مکان کے اندر تھے سب سے پہلے مجھے شیر اعظم اور زبیر نے مجھے بہت مارا پھر مجھے بر ہینہ کیا پھر میرے ساتھ دونوں نے باری باری زبردستی کی اور میری ویڈیو بنا ئی اور بعد ازاں مجھے دھمکی دی کہ اگر اس بات کی کسی کو خبر کی تو یہ ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر دی جا ئے گی اب مجھے کئی لوگوں نے بتا یا ہے کہ تمہاری ویڈیو سو شل میڈیا پرمو جود ہے جس پر میں نے ویڈیو دیکھ کر تصدیق کی پو لیس تھانہ جنڈ نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377,367-A,292-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم محمد زبیر کو گرفتار اور شیر اعظم کی گرفتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دیئے ہیں ۔