جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ںمیں تبدیلی کا فیصلہ

جمعہ 11 اگست 2017 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)صوبائی حکومت کے ملازمین کیلئے بنیادی پے سکیلز میں ترمیم کے بعد جنرل پراویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ںمیں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گریڈ ایک سے بائیس کیلئے کٹوتی بالترتیب 400،710،770،830،890،950،1010،1070،1140،1210،1290،2220،2400،2620،2890،3340،4270،5360،7180،8050،8940اور9880ہو گی۔

(جاری ہے)

کٹوتی کی کم از کم شرح اوسط پر گریڈ ایک کیلئے تین فیصد ، گریڈ 2سے گیارہ تک کیلئے پانچ فیصد جبکہ گریڈ بارہ سے بائیس تک کیلئے آٹھ فیصد ہو گی۔ملازمین کی تنخواہوں سے نئی شرحوں کی بنیاد پر کٹوتیاں اگست کی تنخواہ سے ہوں گی جو یکم ستمبر2017کو ادا کی جائیں گی جبکہ چھٹیوں یا ٹریننگ مدت کے دوران مذکورہ فنڈ سے معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیا جائے گا(ما سوائے بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت کیلئی) ۔اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیا گیا۔