وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے

وزیراعظم بن یلدرم سے ملاقات ، دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 12 ستمبر 2017 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے ترکی کے وزیراعظم بن یلدرم سے ملاقات ملاقات کی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خواجہ آصف جو ان دنوں ہم خیال ممالک کے ساتھ باہمی مشاور ت کیلئے بیرونی دورے پر ہیں ، گزشتہ روز تہران سے ترکی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وفد میں قومی سلامتی کے مشیر جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم قریشی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے ہمراہ ہیں۔ ترکی کے دورے میں وزیر خارجہ ترک صدر طیب اردگا ن اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کرینگے اور پا ک ، امریکہ تعلقات کے علاوہ افغانستان ، اور مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، روہنگیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے۔ ترکی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ شمیم محمود

متعلقہ عنوان :