گزین مری کو ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

منگل 10 اکتوبر 2017 22:30

کوئٹہ:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)سابق وزیرداخلہ بلوچستان گزین مری کو ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق بلوچستان ہائی کورٹ نے قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری کے بیٹے سابق صوبائی وزیرداخلہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزین مری کو رہائی کے فوری بعد دسٹرکٹ جیل کے احاطے سے ہی گرفتار کرلیاگیا اور جیل سے کینٹ تھانہ منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا ہے کہ گزین مری سنگین مقدمات میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے انکی تحقیقات مکمل ہونے تک رہائی نہیں دے سکتے جبکہ گزین مری کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس ان سے متعلقہ ایف آئی آر میں تحقیقات کرنا چاہتی ہےجبکہ آج عدالت نے انکی گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن نوبزادہ گزین مری کی جیل احاطہ سے گرفتار کرنا توہین عدالت ہے اور نوبزادہ گزین کے کے خلاف تمام مقدمات میں ضمانت لے چکے ہیں لیکن وہ گرفتاری کو دوبارہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :