عائشہ گلالئی بطور پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اپنا کام جاری رکھے گی ،ْ عائشہ گلا لئی کے وکیل کے الیکشن کمیشن میں دلائل ،ْ سماعت (کل)پھر ہوگی

منگل 10 اکتوبر 2017 20:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے وکیل نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ عائشہ گلالئی بطور پی ٹی آئی ممبر اسمبلی اپنا کام جاری رکھے گی۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ نے عائشہ گلالئی کے خلاف عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ عائشہ گلالئی نے وزیراعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا اور انہوں نے پارٹی کے کہنے پر پارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جبکہ عائشہ گلالئی کے وکیل نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کے وکیل یہ بتائیں کہ عمران خان نے خود وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ ڈالا تھا۔ عائشہ گلالئی بطور ممبر اسمبلی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا کام جاری رکھیں گی۔ کمیشن نے سماعت بدھ تک کیلئے ملتوی کر دی۔