نیب لاہور کی ٹیم پاناما تحقیقات کے لیے لندن جائیگی۔

منگل 10 اکتوبر 2017 19:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) نیب لاہورکی ٹیم پاناما تحقیقات کیلئے لندن جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم ایوین فیلڈ ریفرنس کی تحقیقات کیلئے لندن جائے گی جبکہ نیب ہیڈکوارٹرزکی جانب سےٹیم کولندن جانے کی اجازت دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ایوین فیلڈ کیس پرنیب کے3افسران تحقیقات کررہے ہیں اور نیب ٹیم کیس کےاہم گواہ کابیان ریکارڈ کرےگی مذکورہ گواہ سےکیس سےمتعلق اہم کاغذات بھی لئےجائیں گے تاہم اسی سلسلے میں نیب ٹیم کی اگلے ہفتے لندن روانگی متوقع ہے۔