الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، بابر اعوان

منگل 10 اکتوبر 2017 19:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) تحریک انصاف کے راہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کا پارٹی صدر بننا آئین کی نفی ہے ۔ الیکشن بل 2017 میں ترمیم کو پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان پاکستانی علامتی پر حملہ ہے پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن سب خاموش ہیں ۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ منصفانہ طور پر الیکشن کرائے جائیں ۔ ایک نااہل شخص کا پارٹی صدر بننا آئین کی نفی ہے ۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن بل 2007 میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلج کرے گی ۔ ۔