یورپی ممالک میں مفت انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

منگل 10 اکتوبر 2017 12:32

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) یورپی کونسل نے رکن ممالک کے سرکاری اداروں میں مفت انٹر نیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب رکن ممالک کے ہسپتالوں ، پارکنگ ایریاز اور دیگر علاقوں میں مفت انٹر نیٹ کی سہولت دی جائے گی جس کا اطلاق 2019 ء میں ہوگا اور جس پر 120 ملین یورو کی رقم خرچ ہوگی۔اس منصوبے پر اس سال کے آخر میں کام شروع ہو جائے گا۔