پاسدارانِ انقلاب پر پابندی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایران

اب امریکہ نے کچھ کیا توایران کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا،کمانڈرمحمد علی جعفری کی دھمکی

منگل 10 اکتوبر 2017 12:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تو ایران اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان بارہم قاسمی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ یہ سٹریٹیجک غلطی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اگر ایسا کیا، تو ایران کا ردعمل بھی فیصلہ کن، مستحکم اور منہ توڑ ہو گا اور امریکہ کو تمام نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکہ کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی احمقانہ اقدام کی خبر درست ہے تو پھر دنیا بھر میں امریکی افواج بھی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی طرح ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے مستقبل میں امریکہ سے مذاکرات کا راستہ بند ہو جائے گا اور خطے میں امریکہ کو عسکری اڈے ایران کی میزائلوں کی حدود سے باہر بنانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :