سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ، سی پیک اہم مثال ہے ، آرمی چیف
دنیا کی قومی سلامتی، معاشی استحکام میں توازن کے حصول پر توجہ مرکوز ہے،پاکستان دنیا کے خطرناک ترین خطے میں واقع ہے ،ملک میں داخلی سلامتی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی،نان اسٹیٹ ایکٹرہماری سیکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں صبح کی شہ سرخیاں پڑھنے کے بعد تجارتی اور اقتصادی صفحہ پڑھتا ہوں،سوویت یونین کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا ،بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں ،عراق کا کویت پر حملہ اس کی بہترین مثال ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کشکول توڑنا ہے توٹیکس توجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرناہوگا،معاشی پالیسیوں میں تسلسل اورٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا،بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے حامی ہیں لیکن تعلقات یکطرفہ نہیں ہوسکتے۔آج کے دورمیں ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں مدارس میں ایسے اقدامات ہونے چاہئیں طلباء معاشرے کامفیدشہری بنیں،عدلیہ ،پولیس کے ساتھ مدارس کے نظا م میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔حالیہ محرم گزشتہ کے مقابلے میں پرامن ترین رہا،آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اور سلامتی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب
بدھ 11 اکتوبر 2017 22:08
(جاری ہے)
سیمینار سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اس اہم موضوع پر سیمینار کا انعقاد نہایت قابل تعریف ہے۔سیمینار میں پیش کردہ مقالہ جات نہایت اعلیٰ معیار کے ہیں ،امید کرتا ہوں کہ سیمینار کے نتائج سے متعلقہ فریقین استفادہ حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا معیشیت زندگی کے ہر پہلو پر اثرانداز ہوتی ہے، روس کے پاس ہتھیار کم نہ تھے لیکن کمزور معیشت کے سبب ٹوٹا۔ شروع سے ہی پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا رہا، ہم دنیا کے سب سے زیادہ غیر مستحکم خطے میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں اور اس کی مثال عراق کا کویت پر حملہ ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کے دور میں سیکیورٹی ایک وسیع موضوع ہے، سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑ ے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ریاست کی رٹ کو درپیش چیلنجزکو شکست دی گئی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشتوں نے جارحیت کا بھی سامنا کیا ہے، مختلف عالمی نظریات میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران تبدیلی آئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پرعمل درآمد کیلیے جامع کوششوں کی ضرورت ہے، امید کرتا ہوں سیمینار کے نتائج سے متعلقہ فریقین استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا میں صبح کی شہ سرخیاں پڑھنے کے بعد تجارتی اور اقتصادی صفحہ پڑھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ معیشت زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے ،سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ہوتا ہے۔سوویت یونین کمزور اقتصادی حالت کی وجہ سے ٹکڑے ہوا ،بہتر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث امیر ملک بھی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں ،عراق کا کویت پر حملہ اس کی بہترین مثال ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام میں توازن کے حصول پر توجہ مرکوز ہے ،پاکستان دنیا کے خطرناک ترین خطے میں واقع ہے۔ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے کثیر الجہتی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ہم نے قیام امن کیلیے بہت محنت کی،امیدہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی،پاکستان کو اس وقت اسٹرٹیجک چیلنجزکاسامناہے،پائیدارترقی کیلیے ملک بھرمیں امن وامان قائم کرناہوگا،نان اسٹیٹ ایکٹرہماری سیکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں،ہماری سیکیورٹی ترجیحات کامعاشی مستقبل کیساتھ گہراتعلق ہے،اس کی اہم مثال پاک چین اقتصادی راہداری ہے۔ آرمی چیف نے کہا ملک میں داخلی سلامتی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے،قومی سلامتی اورمعاشی استحکام میں توازن کے حصول پرتوجہ مرکوزہے،قومی لائحہ عمل پرعملدرآمدکیلئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا معیشت زندگی کیہرپہلوپراثراندازہوتی ہے،پاکستان گزشتہ 4دہائیوں سے کثیرالجہتی چیلنجزسے نبردآزماہے معیشت آپ کی پوری زندگی سے منسلک ہے،اخبارمیں ہیڈ لائنزدیکھنے کے بعدبزنس اورمعیشت کاصفحہ پڑھتاہوں،سیکیورٹی اورمعیشت کا گہراتعلق ہے،کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے،جب کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثرہوتاہے،کراچی میں امن ہماری اولین ترجیح ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔اکانومی اور سکیورٹی میں مائیکروتعلق میں بہترین مثال کراچی ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ کشکول توڑنا ہے توٹیکس توجی ڈی پی کی شرح میں اضافہ کرناہوگا۔معاشی پالیسیوں میں تسلسل اورٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا۔ اکانومی ملے جلے اشارے دے رہی ہے۔گروتھ اوپرجارہی ہے لیکن قرضے آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ انفراسٹرکچر اور توانائی بہتر ہورہی ہے لیکن کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس حق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ دودہائیوں سے سکیورٹی ریاست کامرکزی کام بن گیاہے۔جبکہ پچھلی دودہائیوں سے مختلف عالمی نظریات میں تبدیلی آئی ہے۔مضبوط معیشتوں نے جارحیت کابھی مقابلہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ روس کمزوراقتصادی حالات کے باعث ٹوٹا۔روس کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہ تھی بلکہ روس معیشت کمزورہونے سے ٹوٹا۔کویت اقتصادی قوت ہے لیکن کمزورسکیورٹی کے باعث نشانہ بنا۔عراق کا کویت پرحملہ اس کی مثال ہے۔آج دینامعیشت اور سکیورٹی میں توازن کی جانب گامزن ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے قیام امن کیلئے بہت محنت کی ہے۔کراچی میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے جب کراچی رستاہے توپوراپاکستان متاثرہوتا ہے۔ امید ہے کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی۔دشمن پاکستان کوناکام بناناچاہتاہے۔دشمن نے کراچی میں خون خراباکرکے عدم استحکام کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کواسوقت اسٹریٹجک چیلنجزکاسامناہے۔پائیدارترقی کیلئے امن وامان قائم کرناضروری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرزسکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرناچاہتے ہیں۔ہماری سکیورٹی ترجیحات کامعاشی مستقبل کے ساتھ گہراتعلق ہے۔بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کے حامی ہیں لیکن تعلقات یکطرفہ نہیں ہوسکتے۔آج کے دورمیں ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ ہم دنیاکے غیرمستحکم ترین خطے میں رہ رہے ہیں۔ہمیں مشرقی سرحد پرجارح بھارت اور مغربی سرحد پرغیرمستحکم افغانستان کاسامناہے۔مغربی سرحد کوسفارتی اور عسکری اقداما ت سے محفوظ بنارہے ہیں۔چاردہائیوں سے مختلف خطرناک چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں۔ہم نے ریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والے خطرات کوشکست دے دی ہے،پاکستان کی اندرونی سکیورٹی صورتحال بہترہوئی ہے۔مسائل کوخطرہ بننے سے پہلے نمٹناہوگا۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکی جامع کوششیں ضروری ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پرپوری طرح عملدرآمدضروری ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ مدارس میں اصلاحات کامعاملہ بھی اہم ہے۔مدارس میں ایسے اقدامات ہونے چاہئیں کہ طلبائ معاشرے کامفیدشہری بنیں۔عدلیہ ،پولیس کے ساتھ مدارس کے نظا م میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔حالیہ محرم گزشتہ کے مقابلے میں پرامن ترین رہا۔ آرمی چیف نے کہاکہ نان اسٹیٹ ایکٹرزسکیورٹی ترجیحات کوکنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم دنیاکے غیرمستحکم ترین خطے میں رہ رہے ہیں۔ چاردہائیوں سے مختلف خطرناک چیلنجزسے نمٹ رہے ہیں۔ہم نے ریاستی رٹ کوچیلنج کرنے والے خطرات کوشکست دے دی ہے ،اس موقع پرسینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاکہ نیابیانیہ تشکیل دیناآگے بڑھنے کاراستہ ہے ،ہمیں مل کرآگے بڑھناہوگا،کرپشن کیلئے زیروٹارلرننس ہونی چاہئے ،سابق صدرسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹراشتیاق حسین نے پاکستان کی معیشت کے مستقبل اورماضی کے حوالے سے گفتگوکی ،انہوںنے سول وسائل کے ضیاع پرروشنی ڈالی اورکہاکہ نئی چیزیں پرکشش اورشاندارہوتی ہیں لیکن موجودہ پالیسیوں کوبرقرارنہ رکھے جانے اورسردمہری کے اقدامات کی وجہ سے ملک کوبہت سارانقصان اٹھاناپڑتاہے ،سی پیک ترقی کیلئے ایک اچھااسٹریٹجک آپشن ہے ،سابق مشیرخزانہ ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہاکہ اقتصادی راہداری عام طورپرانتہائی موزوں اورمناسب اندازمیں علاقائی اقتصادی مراکزکوآپس میں جوڑتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کاسافٹ ویئرہارڈویئرسے زیادہ اہم نوعیت کاہے ،چین اس وقت دنیاکی سب سے بڑی معیشت ہے جوکہ سرمایہ کاری ،ٹیکنالوجی اورپاکستان کی اقتصادی بہتری کے حوالے سے بڑاذریعہ ہوسکتاہے ۔ہمیں چین سے سیکھناچاہئے کہ معیشت کوکس طرح برقراراوراس کے انتظامات کئے جاسکتے ہیں ۔سی پیک پاکستان کے اندراقتصادی وتجارتی ربط پیداکرتی ہے ۔ڈائریکٹرجنرل فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیواولیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے سی پیک کی جیواسٹریٹجک وجیواکنامک اہمیت کواجاگرکیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان قدرتی معدنیات اورکوئلے کے وسائل سے مالامال ملک ہے اورہمیں اس صلاحیت سے فائدہ اٹھاناچاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کوفعال رکھنے کیلئے پہلی مرتبہ ہم نے گزشتہ موسم سرماکے دوران خنجراب پاس کوکھلارکھاہے ،ایف ڈبلیواونے پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کرریلوے کے انفراسٹرکچرکی بہتری کیلئے بھی کام کیاہے اوراس میں سب سے زیادہ اہم چیزفرائیٹ کوریڈورکے ساتھ ساتھ ایم ایل ۔2بھی شامل ہے ۔ایف ڈبلیواوکے پی کے حکومت کے ساتھ خیبرپختونخواہ میں آئل ریفائنری کی بھی منصوبہ بندی کررہاہے ،جبکہ سیمنٹ کی تیاری کیلئے پلانٹ کامنصوبہ بھی زیرغورہے ۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور،وزارت خزانہ کے سابق مشیرڈاکٹراشفاق حسن ،ڈاکٹرفرح سلیم اورڈاکٹرعین الحسن نے بھی خطاب کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 12 اکتوبر 2017 کی مزید خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی خود کشیوں کی شرح میں مزید اضافہ
-
سعودی عرب ، ضعیف ہندوستانی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت دے دی گئی
-
حوثیوں کا سعودی سکول کی عمارت پر میزائل حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
امریکی سپریم کورٹ نے اسلامی ممالک سے آنیوالے مسافروں پرسفری پابندیوں سے متعلق ایک مقدمہ خارج کردیا
-
بھارتی سپریم کورٹ کا غیر معمولی فیصلہ،
-
مصر، بیوی کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کردینے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا
-
بھارت، مودی سرکار کا راگ الا پنے والے بے جے پی رہنما پر بازار میں سرعام جوتے اور تھپڑوں بارش
-
ترک صدر کا امریکی سفیر کو امریکا کا نمائندہ تسلیم کرنے سے انکار
-
امریکا کے دو سپر سونک بمبار طیاروں کی شمالی کوریا کے قریب جنگی مشقیں،مظاہرے کیلئے جزیرہ نما کوریا پر پروازیں
-
سعودی عرب ،دلہن کے والد نے اصرار کیا کہ جب پابندی اٹھائی جائے گی تواسکی بیٹی کو گاڑی چلانے کی اجازت ہوگی، دلہا شادی چھوڑ کر چل پڑا
-
افغان طالبان کا مسقط میں چار فریقی بات چیت میں شرکت سے انکار
-
نائجیریا،نرسری کے بچوں کے تیار کردہ پرچے میں ہزاروں اساتذہ فیل
-
سیب کے سرکہ کاروزانہ استعمال کولیسٹرول اور شوگر لیول کم رکھنے میں معاون ہے، طبی ماہرین
-
سوتیلے باپ کے ہاتھوں 20 سال تک یرغمال لڑکی 9 بچوں کی ماں
-
ملاوی میں مشتعل ہجوم نے پانچ آدم خوروں کو ہلاک کردیا
-
مستقبل میں شام اور لبنان کے خلاف ایک ساتھ جنگ ہوگی،اسرائیل
-
سیکیورٹی اور معیشت کا انتہائی اہم تعلق ، سی پیک اہم مثال ہے ، آرمی چیف
-
ایسی توقعات وابستہ کی جائیں جو قانون کے مطابق ہوں،خود پراسیکیوشن کی مانیٹرنگ کروں گا ‘ جسٹس(ر) جاوید اقبال
-
پاکستان 2013 کے مقابلے میں 2017 میں محفوظ ملک ہے، احسن اقبال
-
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کل ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان، اہم اعلان متوقع
-
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کر دی
-
وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایران اور کرغستان کے سفراء کی قیادت میں اعلی سطحی وفود کی الگ الگ ملاقاتیں
-
حکومت میڈیا کی آزادی پر پختہ یقین رکھتی ہے ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
-
آئندہ الیکشن میں مرکز اور صوبوں میں حکومت بناکردکھائیں گے،آصف علی زرداری
-
قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے سے پہلے قبائل سے پوچھا جائی،ْ معاملے پر عوام سے جھوٹ نہ بولیں ،ْ مولانا فضل الرحمن
-
عمران خان کے خلاف کیس میں سنگین مسائل اٹھ رہے ہیں ،دانیال عزیز
-
ایل این جی معاہدے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 200 ارب روپے کی کرپشن کی ،ْشیخ رشید احمد کا الزام
-
آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے کی پارلیمان کی کمیٹی کے ذریعے بند کمرے میں تحقیقات ہو نی چاہئیں ،ْاعتزاز احسن
-
2004 میں بھارتی خفیہ ایجنسی را نے مشرف پر دہشت گرد حملہ رکوانے کیلئے مدد فراہم کی تھی: سابق سربراہ را اے ایس دولت کا انکشاف
-
ترجمان پی آئی اے کی پرواز PK755 کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں آگ لگنے اور انجن فیل ہونے کی خبروں کی تردید
-
اورنج لائن منصوبے کی ڈیڈ لائن عدالتی فیصلہ آنے کے بعددیں گے‘خواجہ احمدحسان
-
مہلک بیماریاں کا سبب،بناسپتی گھی کی مینو فیکچرنگ پرجولائی2020سے مکمل پا بندی عائد
-
ٹی وی اشتہاروں کے ذریعے بچوں کے اخلاق خراب ہو رہے ہیں اس کو روکا جائے،سینیٹر نہال ہاشمی
-
آئی بی کی طرف سے مبینہ خط کے معاملے پر وضاحت کے بعد ریاض پیرزادہ سمیت تمام ارکان مطمئن ہیں، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں جواب
-
پاکستان اور دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ سروسز تعطل کا شکار، کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات
-
حکومت سی پیک منصوبے کو تعلیمی نصاب اور تحقیق کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہی' مریم اورنگزیب
-
بنگالیوں کو پاکستان میں شناختی کارڈ دینے کا فیصلہ
-
ایف آئی اے نے پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
-
کراچی میں چھرا مار کے بعد خواتین کیخلاف پنجہ مار گروپ بھی متحرک ہوگیا
-
محکمانہ انکوائری کی،کسی آفیسرنےارکان پارلیمنٹ سے متعلق فہرست جاری نہیں کی
-
ختم نبوتﷺ قانون میں ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون زید حامد نے اپنی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، جو کچھ وہ نادانستگی میں ہوا: وزیر قانون کی وضاحت
-
حکمرانوں نے ہمیشہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیا،سراج الحق
-
صدر مملکت آرٹیکل 45 کا استعمال کرکے نواز شریف کو جیل جانے سے بچا سکتے ہیں: فواد چوہدری
-
کلبھوشن کیس:جسٹس(ر) تصدیق حسین جیلانی عالمی عدالت میں ایڈہاک جج مقرر
-
لاہور میں گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار لی گئیں
-
حسن، حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں کردیئے گئے۔
-
اپوزیشن متحد ، حکومت کو شدید جھٹکا ، سیاسی جماعت کا سربراہ بننے کا اہل نہ ہو نے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
-
کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، ہمیں ایک نئے اجتماعی نقطہ نظر کی ضرورت ہے،سنیٹر مشاہد حسین سید
-
لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کارکردگی کا احتساب ہونا چاہئے،سینیٹر فرحت اللہ بابر
-
اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.