وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایران اور کرغستان کے سفراء کی قیادت میں اعلی سطحی وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ایران اور کرغستان کے سفراء کی قیادت میں اعلی سطحی دفاعی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے ایرانی سیاسی و فوجی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، امید ہے پاک، ایران دوطرفہ تعلقات روز افزوں ترقی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان خطے میں دیرپا امن و استحکام کا موجب ہو گا، خطے اور افغانستان میں امن کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ناگزیر ہے۔ایرانی سفیر نے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایرانی وفد کو پیشکش کی کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج دونوں ممالک کے اداروں میں تربیت اور تجربے سے ا ستفادہ کرسکتے ہیں ۔

قبل ازیں کرغستان کے سفیر ایرک بیشمبیو کی قیادت میں وفدنے وزارت دفاع کا دورہ کیا اور وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے کرغز سفیر کی ملاقات۔اس موقع پر وزیر دفاعی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کرغستان کیساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر دفاع نے وفد کو ملکی دفاعی پیداواری صنعت اور خدمات سے آگاہ کیا۔کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان، کرغز مسلح افواج کی تربیتی امور میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق کرغز سفیر نے پاکستان کی وسعت اختیار کرتی دفاعی صنعت میں کلیدی دلچسپی لی۔

متعلقہ عنوان :