ایل این جی معاہدے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 200 ارب روپے کی کرپشن کی ،ْشیخ رشید احمد کا الزام

حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی معاہدہ چوروں کی نانی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایل این جی درآمد کے لیے قطر سے کیا گیا معاہدہ حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ معاہدے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 200 ارب روپے کی کرپشن کی۔ بدھ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پاک ۔

قطر ایل این جی معاہدے کو تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 200 ارب روپے کی کرپشن کی، میں نے پاکستان میں اس دستاویز کو حاصل کرنے کی بہت کوشش کی، شاہد خاقان عباسی سمجھتے تھے کہ کوئی یہ دستاویز حاصل نہیں کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز چوروں کی ماں ہے تو ایل این جی معاہدہ چوروں کی نانی ہے جبکہ یہ معاہدہ سوئی سدرن کی تباہی کا موجب بنے گا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے استعفے کے لیے شاہد خاقان عباسی کو دو ہفتے کے مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ’جتنا بڑا شب خون اسحق ڈار نے سی پیک پر مارا ہے اور کہیں نہیں مارا، وہ تکنیکی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دلواتے ہیں، جبکہ قوم کا جہاز 70 لاکھ کا بکتا ہے لیکن ان کی بیٹی کی گاڑی ڈیڑھ کروڑ میں۔انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو بھی قومی اسمبلی میں متنازع تقریر پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر نے جو کل تقریر کی وہ آلودگی اور گند سے بھرپور ہے، تاہم فوج نے اس پر نہایت ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ سے حدیبیہ پیپر ملز کیس اور شق 203 میں ترمیم کے معاملے کو فوری زیرغور لانے کا مطالبہ بھی کیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ ملک میں خانہ جنگی ہوکر رہے گی ،ْشیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے الیکشن اصلاحات کی گئیں اور سارا قانون بنایا گیا، ختم نبوت پر کہتے ہیں غلطی ہوگئی لیکن یہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا اور نااہلی بھی ہوگئی لیکن یہ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے سی پیک پر شب خون مارے ہیں، پاکستان معاشی بھونچال سے دوچار نظر آرہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے اسحاق ڈار کو قبول کرنے سے انکار کردیا، دونوں عالمی اداروں کا ایجنڈا ہے کہ منی لانڈرر قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :