ترجمان پی آئی اے کی پرواز PK755 کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں آگ لگنے اور انجن فیل ہونے کی خبروں کی تردید

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) ترجمان پی آئی اے نے سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پرواز PK755 کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ، طیارے میں آگ لگنے اور انجن فیل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ میں ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ سے ریاض کی پرواز کے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے بعد کپتان کو طیارے کے کنٹرول پینل پر کارگو ہولڈ میں دھوئیں کی وراننگ موصول ہوئی، کپتان نے مسافروں اور عملے کی حفاظت کے امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ بجھانے والا خود کار سپرے استعمال کیا اور طیارے میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر لاہور ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کو لائوئج میں منتقل کر کے ان کو ناشتہ فراہم کیا گیا جبکہ طیارے کے کارگو ہولڈ کی مکمل چیکنگ کے بعد اس میں کسی بھی قسم کی آگ یا دھوئیں کے آثار نہیں پائے گئے۔

(جاری ہے)

طیارے کو پی آئی اے انجینئرنگ اور سول ایوی ایشن کی جانب سے مکمل چیک اپ اور فائر بوتلیں دوبارہ لگانے میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے دوپہر 2 بجے ریاض کے لئے روانہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں مذکورہ طیارہ بھی قابل پرواز ہو گیا۔ پی آئی اے نے اس صورتحال پر مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :