مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی خود کشیوں کی شرح میں مزید اضافہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 20:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی خود کشیوں کی شرح میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج میں خود کشیوں کے کیسز کی شرح میں ہر گزرتے سال کیساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس تک مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خود کشی کیسز کی سالانہ شرح 100 تھی۔ تاہم اب یہ شرح 120 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے اقدام خود کشی کے 125 کیسز سامنے آئے تھے۔ جبکہ رواں برس اس شرح میں مزید اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :