سعودی عرب ، ضعیف ہندوستانی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت دے دی گئی

بدھ 11 اکتوبر 2017 16:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے 45 برس سے زیادہ عمر کی ہندوستانی خواتین کو محرم کے بغیر سفر حج کی اجازت دیے دی ہے۔

(جاری ہے)

خبررساں اداروں کا کہناہے کہ آئندہ ایسی خواتین جن کی عمر 45 برس سے زیادہ ہوگی وہ 4 کے گروپ میں فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ارض مقدس کا سفر بغیر محرم کے کرسکیں گی۔ یہ بات حکومت ہند کی ا یک کمیٹی نے حج پالیسی پر نظرثانی کرکے سفارش کی صورت میں پیش کی تھی۔