امریکی سپریم کورٹ نے اسلامی ممالک سے آنیوالے مسافروں پرسفری پابندیوں سے متعلق ایک مقدمہ خارج کردیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 15:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) امریکی سپریم کورٹ نے اسلامی ملکوں سے آنیوالے مسافروں پرصدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی پالیسی سے متعلق دو میں سے ایک مقدمہ خارج کردیا ۔سپریم کورٹ نے میری لینڈ میں دائر کئے گئے جس مقدمے کو خارج کیا ہے اس کاتعلق اس سفری پابندی سے ہے جو نئی پالیسی کے بعدختم ہوگئی ہے۔

عدالت نے ریاست ہوائی میں دائر کئے گئے دوسرے مقدمے پرکوئی کارروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ مقدمہ اسلامی ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی اور پناہ گزینوں پر پابندی سے متعلق ہے جس میں سے پناہ گزینوں پرعائدکردہ سفری پابندی کی مدت اس مہینے کی چوبیس تاریخ کو ختم ہوجائے گی۔عدالت کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس تنازع سے خود کو الگ رکھتے ہوئے دوسرا مقدمہ بھی خارج کردے گی۔یادرہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کیخلاف بھی متعدد درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں جو آنیوالے دنوں میں عدالت کی سماعت کیلئے مقرر کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :