امریکا کے دو سپر سونک بمبار طیاروں کی شمالی کوریا کے قریب جنگی مشقیں،مظاہرے کیلئے جزیرہ نما کوریا پر پروازیں

بدھ 11 اکتوبر 2017 14:08

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء) امریکا کے دو سپر سونک بمبار طیاروں نے فوجی طاقت کے مظاہرے کیلئے جزیرہ نما کوریا پر پروازیں کی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پروازیں جزیرہ نما کوریا میں امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی رات کے اوقات میں پہلی مشترکہ مشقوں کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

بحرالکاہل کے خطے میں تعینات امریکی فضائیہ کے میجر پیٹرک ایپل گیٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دو بی ون بی لانسر طیارے جزیرہ گوام سے پرواز کرکے سی آف جاپان تک پہنچے اور کامیابی سے اپنا مشن مکمل کر کے واپس چلے گئے۔

ادھر جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے زمین پر موجود اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی مشق کی اور جنوبی کوریا کی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے بھی اس مشق میں حصہ لیا۔