افغان طالبان کا مسقط میں چار فریقی بات چیت میں شرکت سے انکار

ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیااورنہ ہی ہم اس اجلاس میں شریک ہوں گے،اعلیٰ افغان طالبان عہدیدارکی گفتگو

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اکتوبر ء)افغان طالبان کے ایک عہدیدارنے کہا ہے کہ موجودہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات نہ کرنے کا طالبان کا مؤقف جاری ہے۔ اگلے ہفتے عمان میں چار ملکی مذاکرات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، جس بات چیت کا مقصد مکالمے کے ذریعے لڑائی کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔طالبان کے ایک چوٹی کے اہل کار نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ناہی ہم اس اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔اٴْن سے پوچھا گیا تھا آیا طالبان اس نام نہاد چار فریقی تعاون گروپ (کیو سی جی) میں شریک ہوں گے یا اسے تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اٴْنھوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اٴْنھیں کھلے عام طالبان کے سیاسی معاملات پر گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اہل کار نے کہا کہ کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ ہمیں اس اجلاس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ یہ اٴْن کا اپنا معاملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :