پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی شیخ سلمان بن خلیفہ ال خلیفہ سے خصوصی ملاقات

بدھ 6 دسمبر 2017 20:09

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)  بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی وزیر اعظم کے مشیر شیخ سلمان بن خلیفہ ال خلیفہ سے خصوصی ملاقات میں پاک بحرین  مشترکہ وزارتی کمیشن کی سفارشات  پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ  پر اتفاق ہوا ہے  پاکستانی سفیر جاوید ملک نے شیخ سلمان کو چین  پاکستان اقتصادی رہداری پر بھی  بریف کیا  اور کہا کے پاکستان بحرینی اور عرب تاجروں اور سرمایا کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا -   شیخ سلمان الخلیفہ جو کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی صاحبزادہ بھی ہیں،  انہوں نے  پاکستان دورہ میں دلچسپی کا اظہار  بھی کیا ہے - انہوں نے کہا کے  پاکستان خلیجی ممالک کا اہم اتحادی اور اسلامی دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے   اور بحرین پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ دور رس اور کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط اور متحکم کرنے میں یقین رکھتا ہے.  شیخ سلمان نے کہا کے   بحرین میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں -  پاکستانی سفیر جاوید ملک نے شیخ سلمان الخلیفہ کو بحرینی تاجروں کے ایک وفد کی قیادت  کی تجویز بھی دی جو دونو مممالک میں اقتصادی تعاون کے لئے مفید ہوگا�

(جاری ہے)