پیپلز پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کیے جانے کا دعوی

بدھ 6 دسمبر 2017 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) پیپلز پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی جانب سے گولڈن جوبلی سالگرہ کے سلسلے میں اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی جانب سے اس جلسے کو تاریخی جلسہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 25 سے 30 ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت نہیں کی۔ جبکہ ایک قومی اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گولڈن جوبلی سالگرہ کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ڈیڑھ سے دو ارب روپے تک کے اخراجات کیے گئے۔ تاہم سیاسی ماہرین کا دعوی ہے کہ اس پاور شو کے باوجود پیپلز پارٹی مستقبل قریب میں پنجاب کی سیاست میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کر پائے گی۔

متعلقہ عنوان :