پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے ،ْسرتاج عزیز

پاکستان اس شعبہ کی استعداد کار کے مطابق پیداوار کے حصول کیلئے چین کے فنی تعاون سے مجموعی طور پر زراعت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ،ْ وفد سے گفتگو

بدھ 6 دسمبر 2017 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے ۔وہ بدھ کو چین کی زراعت اور اینیمل ہسبینڈری سے متعلق قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈینڈ بن تائی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین میں گوشت اور ڈیری مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے کیلئے ان شعبوں میں برآمدات کے وسیع مواقع رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبہ کی استعداد کار کے مطابق پیداوار کے حصول کیلئے چین کے فنی تعاون سے مجموعی طور پر زراعت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :