بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کاامریکی اعلان ،اسرائیل نے امریکی فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا

بدھ 6 دسمبر 2017 23:54

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء):بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کےامریکی اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے ،اسرائیل نے امریکی فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بیت المقدس کو باضابطہ طور پر اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرلیا اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران امریکہ نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ۔اس اعلان کے بعد ایک طرف تو مسلم امہ میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے تو دوسری جانب بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کےامریکی اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے ،اسرائیل نے امریکی فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا۔اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ کسی امن معاہدےمیں یروشلم بطوراسرائیلی دارالحکومت شامل ہوگا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک بھی امریکا کی طرح اپنے سفارتخانے یروشلم منتقل کریں۔