سات ہزار پانچ سو پچاس سعودی خواتین نے بیرون ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیے

بدھ 6 دسمبر 2017 17:21

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 6 دسمبر 2017ء) باخبر ذرائع سعودی گزٹ سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن سے 11.627ملین ریال خرچ کرکے 7550ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلئے ہیں۔ فی لائسنس 1540ریال خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 22گھنٹے ڈرائیونگ کی ٹریننگ حاصل کرکے لائسنس حاصل کیے ۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی خواتین اگلے سال جون سے قانونی طور پر ڈرائیونگ کرپائیں گی۔ اس شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد امام محمد بن سعود نے ریاض میں اسلامک یونیورسٹی میں خواتین کو ڈرائیونگ سے متعلق قوانین کی آگاہی کے لیے ورک شاپ کا انقعاد کیا اور خواتین طالبات کو ڈرائیونگ اور اسکے اصولوں سے متعلق لیکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :