ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت قومی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک اور میکانزم کی تیاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز ،دیگر امور پر گفتگو کی گئی

جمعرات 11 جنوری 2018 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت جمعرات کو پاکستان کی قومی سائبر سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فریم ورک اور میکانزم کی تیاری کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تجویز دی کہ ملک کی نیشنل سائبر سیکیورٹی کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جائے جو ملک کے سیکیورٹی امور کو دیکھے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک میکانزم تجویز کرے جو ایک پروگریسو پاکستان کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال کے سلسلے میں آگے بڑھنے کا راستہ وضع کر سکے۔ سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے میکانزم وضع کرنے کے عمل کو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی۔