قصور کے سابق ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے زینب کی لاش ملنے پر دس ہزار رو پے انعا م طلب کیا

اغواء و ز یا دتی کے بعد قتل ہو نے والی معصوم 7سا لہ ننھی کلی زینب کے چچا حافظ عدنان کاانکشاف

جمعرات 11 جنوری 2018 23:14

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء) قصو ر میں اغواء و ز یا دتی کے بعد قتل ہو نے والی معصوم 7سا لہ ننھی کلی زینب کے چچا حافظ عدنان نے الزام عائد کیا ہے کہ قصور کے سابق ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے زینب کی لاش ملنے پر دس ہزار رو پے انعا م طلب کیا، جمعرات کے روز حا فظ عد نا ن نے کہا کہ سا بق ڈی پی او قصو ر نے زینب کی لا ش تلا ش کر نے وا لے پو لیس اہلکار کیلئے دس ہزار رو پے انعام طلب کیا جس پر انتہا ئی دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

پنجاب پو لیس کا رو یہ دل دہلا دینے سے کم نہیں ہے اور اس پر انتہا ئی افسو س ہوا۔اس با ت پر ہمارے جذبات بھڑکے ہیں ۔ سفاک قاتل کو پکڑ نے کی بجا ئے ڈی پی او یہ کہہ رہا ہے کہ دس ہزار روپیہ پولیس اہلکار کو دید یں ۔ ہمارے اوپر ظلم کا پہاڑ ٹوٹا ہوا ہے اور پولیس افسر ہم سے دس ہزار روپے مانگ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :