پیر ودھائی بنگش کالونی میں ایک اور14 بچی کی گمشدگی کا واقعہ سامنے آگیا

میری بچی حافظ قرآن تھی، کہیں بھی میری شنوائی نہیں ہورہی،سپریم کورٹ اور میڈیا میری بچی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے ،ْ والدہ کی گفتگو

جمعرات 11 جنوری 2018 19:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)پیر ودھائی بنگش کالونی میں ایک اور14 بچی کی گمشدگی کا واقعہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک اور14 سالہ بچی کی گمشدگی کا معاملہ سامنا آگیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں پیرودھائی بنگش کالونی سے 3 ماہ سے لاپتہ لڑکی مہرین کی دکھیاری والدہ ننھی کلی کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔لاپتہ مہرین کی والدہ خاتون بی بی کا کہنا ہے کہ 3 ماہ قبل محلے میں شام کو کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی ،ْپولیس مسلسل ٹال مٹول کررہی ہے ابھی تک میری بیٹی کو بازیاب نہیں کراسکی، میری بچی حافظ قرآن تھی ،ْ کہیں بھی میری شنوائی نہیں ہورہی ، سپریم کورٹ اور میڈیا میری بچی کو ایک اور زینب بننے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :