سرگودھا میں 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل ،ْ ورثاء کا شدید احتجاج

لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ْپولیس کا دعویٰ

جمعرات 11 جنوری 2018 19:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)سرگودھا میں ایک 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس پر ورثا کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک درندہ صفت شخص نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔مقتولہ کے ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :