ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹا دیا

اتوار 11 فروری 2018 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 11 فروری 2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینئر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنوینر شپ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ فاروق ستار پر بہت سے الزامات ہیں۔ فاروق ستار نے دھوکے سے پارٹی آئین میں تبدیلی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن فاروق ستار کی وجہ سے کینسل ہوئی۔ کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بتائے بغیر ارکان چننے اور فارغ کرنے کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لئے۔ خدمت خلق فاوٴنڈیشن فلاحی ادارہ ہے۔ فاروق ستار اس کے چیف ٹرسٹی ہیں ۔ کے کے ایف تباہ ہو گئی ۔ رابطہ کمیٹی کہتی رہ گئی لیکن کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔