ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول کو نیا کنوینر منتخب کرلیا

اتوار فروری 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار فروری ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پارٹی کے سربراہ فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے برطرف کردیا اور بعد ازاں خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارٹی رابطہ کمیٹی و مرکزی شعبہ جات کااجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کرلیا گیا۔

ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے بتایا کہ اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خالد مقبول کو کنوینر نامزد کیا، تجویز پر اجلاس کے شرکاء سے رائے لی گئی۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کے کنوینر و سربراہ نہیں ہیں، فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے رکن بھی نہیں ہیں اور صرف تنظیم کے کارکن ہیں۔

Your Thoughts and Comments