مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی کیخلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی 19فروری تک ملتوی

ن )لیگ کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کیلئے راجہ ظفرالحق کو اختیار دیدیا

پیر 12 فروری 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت وکلاء کی عدم پیشی کے با عث 19 فروری تک ملتوی کر دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کیلئے راجہ ظفرالحق کو اختیار دیدیا جس کے تحت نواز شریف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کر ا ئے گئے مختار نامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ،جس میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء پیش نہ ہو سکے ، وکلاء کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے قانونی معاملات میں جواب کے لئے راجہ ظفرالحق کو اختیار تفویض کر دیا ، جبکہ نواز شریف کی طرف مختار نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کر ا دیاگیا مختار نامہ کے مطابق پارٹی کی طرف سے راجہ ظفرالحق جواب جمع کر سکتے ہیں