کراچی کا امن بین الاقوامی اداروں کو متاثر کئیے بغیر نہ رہا

خطرناک شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے سے50واں نمبرپرآگیا

پیر 12 فروری 2018 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء):کراچی کا امن بین الاقوامی اداروں کو متاثر کئیے بغیر نہ رہا۔خطرناک شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے سے50واں نمبرپرآگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کا امن بین الاقوامی اداروں کو متاثر کئیے بغیر نہ رہا دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے سے 50ویں نمبر پر آ گیا۔یورپی ویب سائٹ نے جرائم سے متعلق دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔کراچی 50 ویں نمبر پر رہا، ماضی میں کراچی کو دنیا کےخطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل رہا ہے۔سربیا سے چلائی جانے والی اس ڈیٹابیس پر کراوڈ سورسنگ یعنی انٹرنیٹ پر عوام کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔