شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی

پیر 12 فروری 2018 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء):اسلام آباد میں شدید بارشوں کے بعد پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دن بھر شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا جس کے بعد وفاقی دارلحکومت میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اسی دوران ہماری ریاست کے مقدس ترین ادارے پارلیمنٹ کی خستہ حالی بھی سامنے آنے لگی۔انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔چھت کے ٹپکتے ہی حکام کو بھی ہوش آ گیا اور انہوں نے فوری طور پر متاثرہ حصے کی مرمت کے لیے کام شروع کر دیا۔