طلبان نے اہم ترین رہنما اور نائب امیر خالد سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

خالد محسودآٹھ فروری کو شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے ،طالبان ذرائع

پیر 12 فروری 2018 23:26

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) کالعدم تحریک طالبان نے نائب امیر خالد محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آٹھ فروری 2018کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں رات تین بجے امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں نائب امیر خالد محسود اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔

جاری بیان میں کہاگیا کہ نائب امیر نے مختلف محاذوں پر غیرت اوربھادری کے کارنامے انجام دئیے ۔یاد رہے کہ خالد محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک کی قیادت نے مشاورت سے مفتی نورولی محسود کو امیر مقرر کیا گیا ۔بیان میں کہاگیا کہ مفتی بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اورتحریک میں اہم ذمہ داریاں سنبھالتے آرہے ہیں.