روسی طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ،جائے حادثہ سے لاشوں کی 209باقیات برآمد،واقعے کی تحقیقات شروع

پیر 12 فروری 2018 15:21

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)روسی ائیرلائن کے طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا گیا جہاں سے ریسکیو ٹیموں کو لاشوں کے 209ٹکرے ملے ہیں،حادثے میں طیارے کے تمام 71مسافر ہلاک ہوگئے تھے ،دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے طیارے کی تبائی کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے دوموددیدوو ائیر پورٹ سے 71 مسافروں کے ساتھ پرواز لینے والا ساراتوف ائیر لائنز کا مسافر بردار طیارہ پرواز سے 2 منٹ کے بعد راڈار کی حدود سے نکلنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموںنے طیارے کو ملبے کو تلاش کرلیا ہے اور جائے حادثہ سے لاشوں کے 209ٹکڑے ملے ہیں۔

ساراتوف ائیر لائنز کا 'آنتونوف An-148 ' مسافر بردار طیارہ گزشتہ روز ماسکو میں گر کر تباہ ہو ا گیا تھا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے حادثے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن نے حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور واقعے سے متعلق خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :