ایران شام میں تدمر کے نزدیک فوجی اڈے پر مصروف عمل ہے، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیلی ڈیفنس فورس کی ٹوئیٹر پر تصاویر جاری،مذکورہ فوجی اڈہ اور ایران کا وہ ڈرون طیارہ نظر آ رہا ہے

پیر 12 فروری 2018 16:24

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)اسرائیلی ڈیفنس فورس(آئی ڈی ایف ) کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران اور اس کی قٴْدس فورس طویل عرصے سے شام کے شہر تدمر کے نزدیک T-4 فوجی اڈّے سے مصروفِ عمل ہیں اور اس سلسلے میں انہیں بشار کی فورسز کی مکمل سپورٹ اور موافقت حاصل ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ڈی ایف کے ترجمان نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مصنوعی سیارے سے حاصل کی گئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں مذکورہ فوجی اڈہ اور ایران کا وہ ڈرون طیارہ نظر آ رہا ہے جس کو اسرائیل نے مار گرایا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایک وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں یہ کارروائی دکھائی گئی ہے۔شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کسی لمحے بھی حقیقی جنگ میں بدل سکتے ہیں۔ عسکری عہدے دار کا کہنا تھا کہ تل ابیب کسی طور ایران کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ شام میں فرنٹ لائن بیس قائم کرے کیوں کہ ایران کی مداخلت اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :