جنگ کو پھیلایا نہ جائے ،یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہو گا،امریکی وزیردفاع

مشرق وسطی کے تمام مسائل کے پیچھے ایران کا ہاتھ کافرما ہے،جیمز میٹس کی گفتگو

پیر 12 فروری 2018 16:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ ایران مشرق وسطی کو درپیش مسائل اور بحرانات کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم مشرق وسطی میں جہاں کہیں بھی مشکل دیکھتے ہیں اس کے پیچھے ایران نظر آتا ہے خواہ وہ یمن ہو، بیروت ہو یا پھر شام آپ ہمیشہ ایران کو ہی دیکھیں گے،میٹس نے امریکی افواج کے شامی حکومت کی فورسز کے ساتھ عسکری مقابلے کو خارج از امکان قرارد یا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکا کی موجودگی کا سبب داعش تنظیم کے خلاف لڑائی ہے۔ میٹس کا مزید کہنا تھا کہ خطرہ درپیش ہونے کی صورت میں خود کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے۔ بہرکیف ہمارا آپشن یہ ہے کہ جنگ کو پھیلایا نہ جائے کیوں کہ یہ ہمارے مفاد میں نہیں ہو گا۔میٹس کا کہنا تھا کہ یقینا یہ معرکہ ابھی اختتام کو نہیں پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :