ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ، پنجاب میں 1 کروڑ 85 لاکھ ،خیبرپختونخوا میں 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے خصوصی انتظامات

پیر 12 فروری 2018 12:53

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ، پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 85 لاکھ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو لی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم صوبے کے تمام اضلاع میں کل سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ میں سال کی دوسری سا ت روزہ انسداد پولیو مہم اس ماہ کی انیس تاریخ کو شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ اٹھائیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔