کوئٹہ،سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے پر نام نہاد صحافی کے خلاف آئی جی پولیس اور آیف آئی اے کو قانونی کاروائی کی درخواست

پیر 12 فروری 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء)وزیراعلی بلوچستان کے پرائیویٹ سیکرٹری کی جانب انہیں دھمکیاں دینے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف پروپگنڈہ کرنے پر خود ساختہ صحافی کے خلاف آئی جی پولیس اور آیف آئی اے کو قانونی کاروائی کی درخواست دے دی گئی درخواست میں وزیراعلی کے پرائیویٹ سیکرٹری شہباز حسین نے موقف اختیار کیا کہ بایزد خروٹی نامی شخص نے سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کے خلاف منفی پروپگنڈہ کیا بلکہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دیں ہیں جس کے ثبوت ایف آئی آر کا حصہ ہے درخواست میں مذکورہ شخص کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :