ایم کیوایم میں مائنس ٹو فارمولے پرعمل ہورہا ہے، فاروق ستار

پیر 12 فروری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 فروری 2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم میں مائنس ٹو فارمولے پرعمل ہورہا ہے۔ میرے ساتھ25،بہادرآباد والوں کے ساتھ12 ارکان ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مائنس ون کو بھی کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا، نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ سابق صدر پرویز مشرف کا فارمولا ہے، فروغ نسیم نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویزمشرف ہی اصل لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ 25 صوبائی ارکان اسمبلی میرے ساتھ ہیں جبکہ 12 ارکان بہادرآباد والوں کے ساتھ ہیں، میرے ساتھ موجود لوگوں کوفون کالزآرہی ہیں کہ بتائیں کون سا عہدہ چاہیے۔