جرمنی کے شہر برلن میں ایک اور مسجد نذر آتش

پیر 12 مارچ 2018 23:38

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)جرمنی کے شہر برلن میں ایک اور مسجد نذر آتش کر دی گئی، جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تین انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کر کے آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطا بق روشن خیالی اور مذہبی رواداری کے علمبراداری کا دعویٰ کرنے والے مغربی معاشرے میں گاہے بگاہے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو انکے اس دعوے کا پول کھول دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ جرمنی کے شہر برلن میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

برلن میں تین نامعلوم افراد ترک مسلمانوں کے زیر انتظام مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے باعث مسجد کے بیرونی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔مسجد کے منتظم بیرم ترک نے برلن پولیس کو بتایا کہ 3 نقاب پوش افراد نے مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور فرار ہو گئے، آتش گیر مادہ دھماکے سے پھٹا جس کی وجہ سے مسجد کے اندر آگ بھڑک اُٹھی ، اس سے قبل کہ امدادی ادارے کارروائی کے لیے پہنچتے آگ نے مسجد کے اندورنی حصے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔