ہاں میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کا امیدوار ہوں، معروف سیاست دان نے انوکھی بات کہہ دی

اتوار اپریل 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)معروف کالم نگار منصور آفاق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کہتے ہیں کہ میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کا امیدوار ہوں ۔تفصیلات کے مطابق معروف شاعر و کالم نگار منصور آفاق کا اپنے کالم ’ جی ٹی روڈ راستہ بدل رہا ہے‘ میں لکھنا ہے کہ موسم تو واقعی تبدیل ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

کوہسار مارکیٹ میں مظہر برلاس کی میز پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن سے ملاقات ہوئی میں نے پوچھا کہ کیا آپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔تو وہ کہنے لگے۔’’ہاں میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی دونوں کا امیدوار ہوں ۔ مجھے لگا جیسے وہ محترمہ بے نظیر بھٹو والی پیپلز پارٹی کا ذکر کر رہے ہیں ۔مجھے یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ندیم افضل چن چاہے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے مگران کے دل میں تحریک انصاف گھر کر چکی ہے۔ظاہری طور پر نہ سہی باطنی طور پر ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔

Your Thoughts and Comments