شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے پاس جا کرکیا منتیں کی؟ اندر کی کہانی سامنے آ گئی

اتوار اپریل 17:09

 لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف ن لیگ کے ممنون حسین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ارشاد بھٹی کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف ن لیگ کے ممنون حسین ہیں۔

کیونکہ وہ پارٹی میں کوئی بھی فیصلہ کرنے یا تبدیلی کرنے کی جرات نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پاس گئے اور ان کی منتیں کیں کہ ہمیں 80 ایم این اے چھوڑنے والے ہیں اس لیے آپ میرے بڑے بھائی صاحب میاں نواز شریف کو کچھ سمجھائیں کہ وہ اپنا بیانیہ بدل لیں۔تو نواز شریف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو ایسا کہنے کو شہباز شریف نے کہا ہے؟ کیونکہ شہباز شریف خود سب گھر والوں سے یہ بیانیہ کہلوا رہے ہیں۔ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ شہباز شریف سوچ رہے ہیں کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز جیل چلے گئے تو ان کی لاٹری نکل آئے گی لیکن اب شہباز شریف کے اپنے خلاف کیس کھل رہے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments