نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت (آج )ہوگی

استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے

اتوار اپریل 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء)احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈریفرنس کی سماعت (آج )پیر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز جرح کرینگے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشنل کمپلیکس کی سیکیورٹی کو سخت کردیا جائیگا ،ْ پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔

Your Thoughts and Comments