نوازشریف نےاسٹیبلشمنٹ سےڈیل کیلئے18بار رابطے کیے،سینئرصحافی کا انکشاف

اتوار اپریل 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کیلئے 18بار رابطے کیے، لیکن وہ ان کویہ کہہ کرفارغ کردیتے ہیں کہ ہم عدالتوں کا کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف کی پوزیشن سب کے سامنے ہے۔

ان کاایک مئوقف ہے اس سے اختلاف کیا جاسکتا ہے۔شہباز شریف جوکچھ بھی ہیں ان میں قول وفعل کاتضاد تونظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

لیکن دوسری جانب جولوگ بڑے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنے ہوئے ہیں اور بڑی بڑی تقریریں کررہے ہیں۔ان کی طرف سے بیک ڈور چینل سے رابطے کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔اب تک 18رابطے ہوچکے ہیں۔ان کولگتا کہ 2000ء میں جن کے ساتھ ڈیل ہوگئی تھی ا ب بھی ڈیل ہوسکتی ہے۔لیکن اب ڈیل نہیں ہوسکتی۔کیونکہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔وہ صاف صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا عدالتوں پراثررسوخ استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ہم عدالتوں کا کچھ نہیں کرسکتے۔وہ یہ کہہ ان کوفارغ کردیتے ہیں۔ایک بندہ آتا ہے پھردوسرا،تیسراآتا ہے اس طرح 18رابطے ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments