شہباز شریف مئوقف پرقائم، قول وفعل میں تضاد نہیں ہے،حامد میر

اتوار اپریل 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار اپریل ء): سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے مئوقف قائم ہیں،اختلاف کیا جاسکتا ہے،لیکن شہباز شریف جوکچھ بھی ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد تونظر نہیں آ رہا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک طرف وہ ہیں جولوگ بڑے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بنے ہوئے ہیں اور بڑی بڑی تقریریں کررہے ہیں۔

ان کی طرف سے بیک ڈور چینل سے رابطے کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔اب تک 18رابطے ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کولگتا کہ 2000ء میں جن کے ساتھ ڈیل ہوگئی تھی ا ب بھی ڈیل ہوسکتی ہے۔لیکن اب ڈیل نہیں ہوسکتی۔کیونکہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔وہ صاف صاف کہہ دیتے ہیں کہ ہمارا عدالتوں پراثررسوخ استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ہم عدالتوں کا کچھ نہیں کرسکتے۔وہ یہ کہہ ان کوفارغ کردیتے ہیں۔ایک بندہ آتا ہے پھردوسرا،تیسراآتا ہے اس طرح 18رابطے ہوچکے ہیں۔دوسری طرف شہباز شریف کی پوزیشن سب کے سامنے ہے۔ان کاایک مئوقف ہے اس سے اختلاف کیا جاسکتا ہے۔شہباز شریف جوکچھ بھی ہیں ان کے قول وفعل میں تضاد تونظر نہیں آرہا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments