معروف اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی کا معاملہ،شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے

سٹا ر کرکٹر کی اقرار الحسن کو دوسری شادی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا

منگل اپریل 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل اپریل ء):معروف اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی کا معاملہ،شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے۔ سٹا ر کرکٹر کی اقرار الحسن کو دوسری شادی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی گو کہ انکے مطابق 5 سال قبل ہوئی تھی مگر انکی دوسری اہلیہ فرح یوسف کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام الناس کی بحث کا موضوع بن گئی۔

معاملہ اتنا بڑھا کہ اقرار الحسن کو ویڈیو پیغام بھی جاری کرنا پڑا جس کے بعد بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا۔تاہم ابھی بھی اقرارالحسن کی شادی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔اقرار الحسن کی شادی پر شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے۔سٹا ر کرکٹر نے اقرار الحسن کو شادی کی بہت مبارک بھی اور انکے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments