سندھ حکومت کے پاس بجٹ موجود ہے اگر چاہے تو ابھی ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ سکتی ہے،سردار احمد

منگل 17 اپریل 2018 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران منگل کو ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے اسپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات میں اضافہ سے متعلق بل پاس ہوئے کافی عرصہ گزرچکا ہے لیکن انہیں یہ اضافہ ابھی تک نہیں ملا ہے اور پر پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ھکومت کے پاس بجٹ موجود ہے اگر چاہے تو ابھی ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار احمد نے کہا کہ اس حوالے سے دو بار وزیر اعلی کو خط لکھ کر توجہ دلائی ہے کہ وہ بل پر عمل کرائیں۔جس پر سینئر وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے یقین دہانی کرائی کہ پاس ہونے والے بل پر مئی میں عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سردار احمد نے سب کے مفاد کی بات کی ہے ، جس پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اضافے کی بات سن کر پان گٹکا کھانے والے ارکان بھی یوان میں آگئے ہیں۔اسپیکر نے نثار کھوڑو کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ اگرارکان اسمبلی کو واپس باہر بھیجنا ہے تو کچھ ایسا کرتا ہو کہ وہ پھر باہر چلے جائیں۔

متعلقہ عنوان :